واپڈا میں اہلکاروں کی مختلف اسامیوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا

اپ گریڈیشن کے فیصلے کی بدولت واپڈا کے ملک بھر میں 2 ہزار 960 ملازمین مستفید ہوں گے

اتوار 19 مارچ 2017 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2017ء) وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق اور اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے واپڈا نے ملک بھر میں اپنے اہلکاروں کی مختلف اسامیوں کو اپ گریڈ کر دیا ہے۔اِس امر کا فیصلہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) کی سربراہی میں واپڈا اتھارٹی نے کیا۔

(جاری ہے)

اِس فیصلے کی بدولت واپڈا کے 2 ہزار 960 ملازمین مستفید ہوں گے ۔

جن میں 910 جونیئر کلرک، 321 سینئر کلرک، 949اسسٹنٹ ، 736 اسسٹنٹ لائن مین، اسسٹنٹ سب سٹیشن اٹینڈنٹ اور اسسٹنٹ سٹیشن اٹینڈنٹ، 27 سب سٹیشن اٹینڈنٹ اور لائن مین گریڈ IIجبکہ 17 لائن مین شامل ہیں ۔ اپ گریڈ ہونے والے ملازمین کی تعداد واپڈا ملازمین کی مجموعی تعداد کا 17 اعشاریہ 16 فی صد ہے۔ واپڈا میں اس وقت 17 ہزار 252 ملازمین اور آفیسرز کام کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :