آصف زرداری نے لاہور میں مصروفیات ترین دن گزارا

ْسابق صدر سے یوسف رضا گیلانی،قمر زمان کائرہ،ندیم افضل سمیت دیگر اہم رہنمائوں کی ملاقاتیں زرداری کی آئندہ الیکشن کی تیاری اور عوامی رابطے تیز کرنے کی ہدایت 2ہفتے قیام کرینگے ،مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کر کے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے،ذرائع

اتوار 19 مارچ 2017 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز لاہور میں مصروف ترین دن گزارا، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ،ندیم افضل چن سمیت دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عام انتخابات کی تیاریوں اور مفاہمتی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی رہنمائوں کو عوامی رابطے تیز کرنے کی ہدایت کی اور دیگر رہنمائوں سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری دورہ لاہور کے لئے لاہور میں2ہفتے قیام کریں گے اور دوسری جماعتوں کے سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے اس کے علاوہ دوسری پارٹی امورپر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اور وسطی پنجاب کے رہنمائوں سے بھی ملاقات کریں گے اور باہمی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری دوسری جماعتوں کے رہنمائوں سے بھی ملاقات کریں گے اوردوسری جماعتوں کے کافی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کریں گے۔(وقاص)