واپڈا میں اہلکاروں کی مختلف اسامیوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا ‘ 2 ہزار 960 ملازمین مستفید ہونگے

اتوار 19 مارچ 2017 16:41

لاہور۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق واپڈا نے اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے ملک بھر میںمختلف اسامیوں کو اپ گریڈ کر دیا ،اس امر کا فیصلہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی سربراہی میں واپڈا اتھارٹی نے کیا، واپڈا ترجمان کے مطابق اس فیصلے سے واپڈا کے 2 ہزار 960 ملازمین مستفید ہوں گے جن میں 910 جونیئر کلرک، 321 سینئر کلرک، 949اسسٹنٹ ، 736 اسسٹنٹ لائن مین، اسسٹنٹ سب سٹیشن اٹینڈنٹ اور اسسٹنٹ سٹیشن اٹینڈنٹ، 27 سب سٹیشن اٹینڈنٹ اور لائن مین گریڈ IIجبکہ 17 لائن مین شامل ہیں، اپ گریڈ ہونے والے ملازمین کی تعداد واپڈا ملازمین کی مجموعی تعداد کا 17 اعشاریہ 16 فی صد ہے، واپڈا میں اس وقت 17 ہزار 252 ملازمین اور آفیسرز کام کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :