پانامہ کیس میں (ن) لیگ کی قیادت سر خرو ہو گی‘ سردار ایاز صادق

شارٹ کٹ سے اقتدار میں آنے کی کوشش کر نیوالی تحر یک انصاف اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتی ‘ انتشار اور فساد کی سیاست کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘(ن) ملک کو دہشت گردی ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے ‘قوم کو2018تک لوڈشیڈ نگ کے عذاب سے بھی نجات مل جائیگی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی انتخابی حلقے میں مختلف مقامات پر کارکنوں اور عوام سے گفتگو

اتوار 19 مارچ 2017 15:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں (ن) لیگ کی قیادت سر خرو ہوں گی ‘شارٹ کٹ سے اقتدار میں آنے کی کوشش کر نیوالی تحر یک انصاف اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتی ‘ انتشار اور فساد کی سیاست کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘(ن) ملک کو دہشت گردی ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے ‘قوم کو2018تک لوڈشیڈ نگ کے عذاب سے بھی نجات مل جائیگی ۔

اتوار کے روز اپنے انتخابی حلقے میں مختلف مقامات پر کارکنوں اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت وزیر اعظم نوازشر یف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر چکی ہے مگر بد قسمتی سے کچھ لوگوں کو ملک کی یہ ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ ہر وقت حکومت اور ملک کے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں مگر ایسے لوگ اپنے عزائم میں ناکام ہی ہوں گے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف والوں کے پاس ثبوت نہیں صرف الزامات ہوتے ہیں اور پانامہ کیس بھی وہ سپر یم کورٹ میں کوئی ثبوت نہیں دے سکیں اس لیے پانامہ کیس میں (ن) لیگ کی قیادت سر خرو ہوگی کیونکہ (ن) لیگ کی قیادت کا دامن صاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام کیساتھ مکمل رابطے میں رہتاہوں اس لیے عوام مجھے سپورٹ کر تے ہیں ۔