ا گر سیاست ا سلا می اصولوں کے مطا بق ہو تو یہ عبادت ہے، مولانا فضل الرحمان

ہم نے دبا ئو برداشت کیا مگر اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا، سیا ست چوروں ڈا کوئوں کا کام نہیں، آج سیاست کو گناہ سمجھا جا رہا ہے جو غلط ہے ، مذہبی طبقے وہ کردار ادا نہیں کر رہے جس سے حکمرانوں کو ذمہ داری کا احساس ہو، پارلیمنٹ میں قانون سازی قران و سنت کے مطا بق نہیں ہو رہی ،جمہوریت پارلیمنٹ نہیں لا ئے گی تو اسلحہ کے ذریعہ نہیں لا ئی جا سکتی، فسادات اور مسا ئل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں، علما سیاست کے ذریعے عوام میں اپنانا اعتماد بحال کر یں، علماء کا اپنے تحفظ کے لیے مستحکم ہو نا ضروری ہے، علماء طاقتور بنیں گے تو مدارس کا دفاع کر سکیں گے سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف ) مولانا فضل الر حما ن کاجا معہ اسلا میہ امدادیہ میں ہو نے والے علما کنونشن سے خطاب

اتوار 19 مارچ 2017 15:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف ) مولانا فضل الر حما ن نے کہا ہے کہ ملک پر مغربی طاقتوں کی بجا ئے سیکولر طا قتیں اثر انداز ہیں ،ہمیں طویل عرصہ تک فرقہ وارانہ دبائو میں رکھا گیا ،ہم نے دبا ئو برداشت کیا مگر اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا، سیا ست چوروں ڈا کوئوں کا کام نہیں، آج سیاست کو گناہ سمجھا جا رہا ہے جو غلط ہے، ا گر سیاست ا سلا می اصولوں کے مطا بق ہو تو یہ بھی عبادت ہے، مذہبی طبقے وہ کردار ادا نہیں کر رہے جس سے حکمرانوں کو ذمہ داری کا احساس ہو، پارلیمنٹ میں قانون سازی قرا ّن و سنت کے مطا بق نہیں ہو رہی ،جمہوریت پارلیمنٹ نہیں لا ئے گی تو اسلحہ کے ذریعہ نہیں لا ئی جا سکتی، فسادات اور مسا ئل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں، علما سیاست کے ذریعے عوام میں اپنانا اعتماد بحال کر یں، علماء کا اپنے تحفظ کے لیے مستحکم ہو نا ضروری ہے، علماء طاقتور بنیں گے تو مدارس کا دفاع کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

وہ گز شتہ روز جا معہ اسلا میہ امدادیہ میں ہو نے والے علماء کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 100سال پہلے جمعیت علماء اسلام کی بنیاد کسی مسلک یا فرقہ پر نہیں رکھی گئی تھی جمعیت علماء پوری قوم کو متحد کر نا چا ہتی ہے اس میں ہم اپنا کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک آزادی میں میں حصہ لیا آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے آج پاکستان کاآئیں کہتا ہے کہ ملک میں قانون سازی اسلام کے بنیادی اصولوں پر ہو گی مگر آج یہ سب کچھ نہیں ہو رہا انہوں نے کہا کہ کہ بندوق اور زبردسٹی اسلام پھیلایا نہیں جا سکتا اس کے لیے اسلامی اصولوں پر عمل کر نا ہو گا انفرادی اور اجتما عی زندگی مکمل طور پر اسلام کے اصولوں کے مطا بق ہو نی چا ہیے اس کے لیے ہمیں قرا ّن و احا دیث سے سبق لینا ہو گا علماء کنونشن میں جا معہ اسلا میہ امدادیہ کے سربراہ شیخ الحدیث مو لا نا محمد طیب پا کستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے طارق با جوہ جمعیت علماء اسلام پنجاب کے جنرل سیکڑی ڈاکٹر جا وید اقبال ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام (ف)سید ذکریا شاہ ضلعی سیکڑی اطلاعات یوسف انصاری سمیت دیگر علماء نے بھی خطاب کیاآخر میں مو لا نا نے ملکی سلا متی کے لیے دعاء کروا ئی۔