مصباح الحق نے بھی میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا

ٹیم میں کھلاڑیوں کی سلیکشن سلیکٹرز کا کام ہے اور اس معاملے پر کوئی بات نہیں کروں گا ،ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 19 مارچ 2017 15:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) جاوید میانداد، شاہد آفریدی اور محمد حفیظ کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو میچ فکسنگ کے معاملات پر قابو پانے کیلئے سخت قانون بنانا ہو گا اور پی سی بی کو میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانی چاہیے۔

مصباح الحق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ آسان نہیں ہو گا، وہاں کی کنڈیشنز بھی مشکلات کا باعث بن سکتی ہیں اور ویسٹ انڈین ٹیم اپنی کنڈیشن کا بھرپور فائدہ بھی اٹھاتی ہے، سیریز کیلئے خود کو فٹ رکھنے کیلئے ڈومیسٹک گریڈ 2 کرکٹ کھیل رہا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ٹیم میں کھلاڑیوں کی سلیکشن سلیکٹرز کا کام ہے اور اس معاملے پر کوئی بات نہیں کروں گا تاہم جو بھی ٹیم حتمی ہو گی اسے ہرشعبے میں اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :