لا پتہ ہونے والے دو نوں سجادہ نشینوں سے بات ہوگئی ہے ،ْپیر تک دہلی واپس آجائیں گے ،ْ سشما سوراج

اتوار 19 مارچ 2017 15:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوارج نے کہاہے کہ پاکستان میں لا پتہ ہونے والے دو بھارتی شہریوں سے ان کی بات ہوگئی ہے اور وہ پیر تک دہلی واپس آجائیں گے۔اتوار کی صبح انھوں نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا کہ دونوں افراد محفوظ ہیں۔

(جاری ہے)

دہلی کی معروف نظام الدین اولیا کی درگاہ کے دو سجادہ نشین سید آصف علی نظامی اور ناظم علی نظامی 6 مارچ کو کراچی گئے تھے اور پھر اچانک 15 مارچ کو لاہور کے ایئر پورٹ سے لا پتہ ہوگئے تھے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوارج نے ان کی بازیابی کیلئے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا تھا۔اتوار کی صبح انھوں نے اپنے ٹوئٹر کے صفحے پر لکھا کہ میں نے کراچی میں ناظم علی نظامی سے ابھی کچھ دیر پہلے بات کی۔ انھوں نے مجھے بتایا ہے کہ وہ محفوظ ہیں اور پیر تک دہلی واپس آجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :