چین کی زمینی بندرگاہ درہ الاٹاو کے راستے ایک ہزار گاڑیاں درآمد کی گئیں

چین میں متوازی پائلٹ پروگرام کے تحت ڈیلرز کو براہ راست درآمد کی اجازت ہے ،زین چائو

اتوار 19 مارچ 2017 15:51

ارومچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) چین کی سب سے بڑی زمینی بندرگاہ درہ الاٹاو سے اس سال درآمد کی جانیوالی ایک ہزار سے زیادہ گاڑیاں کلیئر کی جائیں گی ، یہ تعداد چین کی کسی بھی دوسری باقاعدہ زمینی بندرگاہ سے زیادہ ہے ، اس بندرگاہ کے لئے متوازی پائلٹ پروگرام کے تحت گاڑیوں کی درآمد ستمبر میں شروع کی گئی تھی ، اس نے اب تک 283درآمدی کاریں پراسس کی ہیں جن میں پہلے دو مہینوں کی 138کاریں بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات الاٹاو درہ کے ز ین چائو نے بتائی ہے ۔ ان گاڑیوں میں لینڈ روور ، بینز ، ٹیوٹا اور لاڈا شامل ہیں ، زیادہ تر گاڑیاں روس جرمنی اور متحدہ عرب امارات سے درآمد کی گئی تھیں ، اس علاقے میں 13کمپنیاں گاڑیاں برآمد کرتی ہیں جو کہ ستمبر سے ایک بڑے منصوبے کے تحت متوازی درآمدی کاروبار کررہی ہیں ، یہ پروگرام ڈیلر ز کو براہ راست غیر ممالک سے گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیتا ہے جس سے خریداروں کو کم قیمت پر گاڑیاں مل جاتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :