پیپلزپارٹی عوام کی پارٹی ہے کسی کی جاگیر نہیں،وزیراعلیٰ سندھ

پیپلزپارٹی قانون کا احترام کرتی ہے،شرجیل میمن عدالت میں پیش ہوں گے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 19 مارچ 2017 15:11

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کی پارٹی ہے کسی کی جاگیر نہیں پیپلزپارٹی قانون کا احترام کرتی ہے،شرجیل میمن عدالت میں پیش ہوں گے،شرجیل میمن نے کرپشن کی ہے یا نہیں عدالت فیصلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

اتوار کو خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی پارٹی ہے کسی کی جاگیر نہیں،پیپلزپارٹی قانون کا احترام کرتی ہے،فاروق ستار کو سندھ حکومت نے گرفتار نہیں کرایا،فاروق ستار کو باعزت طریقے سے رہا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن عدالت میں پیش ہوں گے،شرجیل میمن نے کرپشن کی ہے یا نہیں عدالت فیصلہ کرے گی۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :