Live Updates

ہمیں اشتہارات دینے کی ضرورت نہیں کہ ہم کون ہیں،مصطفی کمال

ہم نے فائدہ اور نقصان کو بنیاد نہیں بنایا،2013انتخابات میں مہاجروں نے پی ٹی آئی کو 10لاکھ ووٹ دیئے،مہاجروں نے ایم کیو ایم سے نفرت کی بنا پر عمران خان کو ووٹ ڈالا،بانی ایم کیو ایم اب پاکستان مخالف باتیں کر رہے ہیں،کسی نے کہا پارٹی حالات خراب کر رہی ہے تو پارٹی بند کردوں گا،اپنے ساتھ چلنے کیلئے کسی کو مجبور نہیں کریں گے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی کراچی میں تقریب سے خطاب

اتوار 19 مارچ 2017 15:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمیں اشتہارات دینے کی ضرورت نہیں کہ ہم کون ہیں،ہم نے فائدہ اور نقصان کو بنیاد نہیں بنایا،2013انتخابات میں مہاجروں نے پی ٹی آئی کو 10لاکھ ووٹ دیئے،مہاجروں نے ایم کیو ایم سے نفرت کی بناء پر عمران خان کو ووٹ ڈالا،بانی ایم کیو ایم اب بھی پاکستان مخالف باتیں کر رہے ہیں،کسی نے کہا پارٹی حالات خراب کر رہی ہے تو پارٹی بند کردوں گا،اپنے ساتھ چلنے کیلئے کسی کو مجبور نہیں کریں گے۔

اتوار کو کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم نے پارٹی بنانے کا سفر ایک سال پہلے کیا تھا،اپنے حصے کے چراغ جلانے کی کوشش کی اپنے سفر کا آغاز فائدے کیلئے نہیں کیا،ہم نے سیدھی اور ٹھیک راہ اپنائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں اشتہارات دینے کی ضرورت نہیں کہ ہم کون ہیں،ہم نے فائدہ اور نقصان کو بنیاد نہیں بنایا،اپنے ساتھ چلنے کیلئے کسی کو مجبور نہیں کریں گے،کامیابی کا اتنا یقین نہیں تھا،لوگ ساتھ مل جائیں گے۔

مصطفی کمال نے کہاکہ تاجروں کو سہولت دینا حکومت کا کام ہے،تاثر ہے مہاجروں کو بچانا ہے تو ایم کیو ایم کا ہونا ضروری ہے،2013انتخابات میں مہاجروں نے پی ٹی آئی کو 10لاکھ ووٹ دیئے،تاثر غلط ہے کہ مہاجر ان کے علاوہ کسی کے پاس نہیں جاسکتا،مہاجروں نے ایم کیو ایم سے نفرت کی بناء پر عمران خان کو ووٹ ڈالا،بانی ایم کیو ایم اب بھی پاکستان مخالف باتیں کر رہے ہیں،کسی نے کہا کہ پارٹی حالات خراب کر رہی ہے تو پارٹی بند کردوں گا۔…(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات