چینی کنسورشیم اردن میں آئل پلانٹ لگائے گا

پلانٹ کیلئے 1.58ارب امریکی ڈالر کا قرضہ فراہم کیا جائیگا

اتوار 19 مارچ 2017 15:11

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) چین کے کئی بینکوں پر مشتمل کنسورشیم اردن میں آئل شیلے پاور پلانٹ کے لئے 1.

(جاری ہے)

58ارب امریکی ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا ، یہ قرضہ 15سال میں واجب الاداء ہو گا ، نجی شعبے میں یہ ملک کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا ، قرضے کی یہ سہولت’’ صنعتی و تجارتی بینک آف چائنا ‘‘ ، بینک آف چائنا ، چائنا کنسٹرکشن بینک اور ایگزم بینک آف چائنا فراہم کررہے ہیں ،اس منصوبے پر بہت جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا ، منصوبے سے 554میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی ، یہ منصوبہ دارالحکومت عمان کے جنوب مشرق میں100کلومیٹر کے فاصلے پر ام غدران میں لگایا جائے گا ۔توقع ہے کہ منصوبہ 2020ء کے وسط تک مکمل ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :