شرجیل میمن کی ایئرپورٹ پرگرفتاری ورہائی ڈیل کانتیجہ ہے،سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 مارچ 2017 14:27

شرجیل میمن کی ایئرپورٹ پرگرفتاری ورہائی ڈیل کانتیجہ ہے،سربراہ عوامی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ2017ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ شرجیل میمن کی ایئرپورٹ پرگرفتاری اور رہائی ڈیل کانتیجہ ہے۔انہوں نے شرجیل میمن کی رہائی پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے میں دودھ، دوائی اور حکومت بھی خالص نہیں ہے۔

(جاری ہے)

چوروں ، ڈاکوؤں اور منافقوں نے اتحاد کرلیاہے۔ شرجیل میمن کی ایئرپورٹ سے گرفتاری کاڈرامہ کیاگیا۔شرجیل میمن کورسمی کاروائی کے بعدرہاکردیاگیا۔انہوں نے کہا کہ نون اور قانون میں سے کسی ایک کاجنازہ نہ نکلاتوپھرخون بہے گا۔واضح رہے اسلام آبادایئرپورٹ پرشرجیل میمن کوکرپشن کیس میں گرفتارکیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :