پیرو میں شدید بارشوں، دریاؤں میں سیلاب، طوفان اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 72

اتوار 19 مارچ 2017 14:21

لیما۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) پیرو میں شدید بارشوں، دریاؤں میں سیلاب، طوفان اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 72 ہو گئی۔امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق پیرو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں، دریاؤں میں سیلاب، طوفان اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والا جانی و مالی نقصان گزشتہ دو دہائیوں کے دوران سب سے تباہ کن ہے۔

(جاری ہے)

پیرو کے وزیراعظم فرنینڈو زاوالا نے شدید بارشوں اور طوفان سے اب تک 72 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ 1998ء میں بھی پیرو میں ایسی ہی صورتحال پیش آئی تھی، جس میں 374 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔طوفانی بارشوں کے باعث پیرو کے دارالحکومت لیما میں گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی فراہمی بند ہے اورحکومت نے کئی متاثرہ شہروں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ امن عامہ قائم رکھنے کے لیے فوج کوتعینات کردیاہے۔، ہزاروں کی تعداد میں انسانوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے تو ابھی بھی کئی لوگ اپنے اپنے گھروں کی چھتوں پر امداد کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :