باچا خان بابا کرکٹ ٹورنامنٹ میں حاجی آباد ٹائیگر ناصر کلب کی جیت

اتوار 19 مارچ 2017 14:12

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) باچا خان بابا کرکٹ ٹورنامنٹ میں حاجی آباد ٹائیگر ناصر کلب کی جیت ۔ باجوڑ سپورٹس کمپلکس پر جاری باچا خان بابا کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں حاجی آباد ٹائیگر ناصرکلب نے سکائی سٹار کو شکست دیدی۔

(جاری ہے)

سکائی سٹار کی ٹیم نے مقررہ 10اوورز میں 88رنز بنائے جس میں ضیاء الرحمن نی27،فضل رازق نی24رنز بنائے ۔

حاجی آباد ٹائیگر ناصر کلب کی جانب سے امیر خان نے 3وکٹیں حاصل کی ۔ جواب میں حاجی آباد ٹائیگر ناصر کلب نے مطلوبہ ہدف 8.5اوورز میں پورا کرلیا۔ برکت اللہ نی34اور مصباح نی21رنز بنائے۔ برکت اللہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔ ٹیم کے صدر ناصر خان نے ٹیم کو جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کریگی ۔