باجوڑایجنسی کے عنایت کلے بازار میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ23گھنٹے تک پہنچ گیا

اتوار 19 مارچ 2017 14:11

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) باجوڑایجنسی کے عنایت کلے بازار کے سماجی شخصیت فضل حیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ باجوڑایجنسی کے عنایت کلے بازار میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ23گھنٹے تک پہنچ گیاہے اور لوڈشیڈنگ کیوجہ سے کاروباری زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے اور بجلی سے وابستہ لوگوں کا کاروبار بہت ذیادہ متاثر ہورہاہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کیوجہ سے عنایت کلی بازار میں پانی کی شدید قلت ہوتی ہے لہذا اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :