پاک سرزمین پارٹی میرے لیے”بریڈاینڈبٹر“نہیں ہے،مصطفی کمال

اگرکہاگیاکہ پی ایس پی حالات خراب کررہی ہے توپارٹی بندکردوںگا،ہماراسفرروائتی سیاست کانہیں،آج ہمیں کوئی رشوت العبادنہیں کہہ سکتا۔سربراہ پی ایس پی کاتقریب سےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 مارچ 2017 13:47

پاک سرزمین پارٹی میرے لیے”بریڈاینڈبٹر“نہیں ہے،مصطفی کمال
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ2017ء) :پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ پی ایس پی میرے لیے ”بریڈاینڈبٹر“نہیں ہے،اگرکسی نے کہا کہ پی ایس پی حالات خراب کررہی ہے توپارٹی بندکردوں گا،ہماراسفرروائتی سیاست کانہیں ہے،آج ہمیں کوئی رشوت العبادنہیں کہہ سکتا۔انہوں نے آج یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 30سال سے کراچی میں ایک جماعت کی حکمرانی رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے واپس آکروقت کے فرعونوں کوللکاراہے۔ہم اقتدارلینے کیلئے نہیں آئے بلکہ بھائی کوبھائی سے ملانے آئے ہیں۔میں نے اپنے حصے کے چراغ جلانے کی کوشش کی۔اگرکسی نے کہا کہ پی ایس پی حالات خراب کررہی ہے توپارٹی بندکردوں گا۔مصطفی کمال نے کہاکہ ہمیں اشتہارات دینے کی ضرورت نہیں کہ ہم کون ہیں۔بانی ایم کیوایم آج بھی پاکستان مخالف باتیں کررہاہے۔ تاثردیاجارہاہے کہ مہاجروں کی بقاء کیلئے ایم کیوایم کاہوناضروری ہے۔