عرب اتحادی فوج کے حملے میں حوثی لیڈر سمیت 45 جنگجو ہلاک

المخا اور اطراف میںجاری آپریشن کے دوران باغیوں کے متعدد ٹھکانے اور کئی فوجی گاڑیاں تباہ کردیں گئیں

اتوار 19 مارچ 2017 13:32

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) عرب اتحادی فوج نے تعز گورنری کے مغربی علاقے البرح میں حکومت مخالف باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں حوثی لیڈر امین حمیدان سمیت 45 باغی ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق المخا اور اس کے اطراف کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے جاری آپریشن کے دوران باغیوں کے متعدد ٹھکانے اور کئی فوجی گاڑیاں تباہ کردیں۔بمباری کے نتیجے میں حوثی لیڈر امین حمیدان سمیت 45 جنگجو ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔قبل ازیں جمعرات کو عرب اتحادی فوج نے یمن کے شہر تعز میں ذباب ڈاریکٹوریٹ سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضاء میں مار گرایا تھا۔عسکری ذرائع کے مطابق یہ میزائل تعز میں معسکرخالد سے داغا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :