جرمنی نے ترک جلسوں پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دیدی

جرمنی نے یہ واضح کرنے میں کبھی بھی ہچکچکاہٹ سے کام نہیں لیا کہ اگر انقرہ حکومت نے جرمن قوانین کا احترام نہ کیا تو برلن حکومت ملک میں ترک سیاسی رہنمائو ں کی عوامی اجتماعات میں شرکت پر پابندی بھی لگا سکتی ہے،جرمن وزیر خارجہ

اتوار 19 مارچ 2017 13:31

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) جرمنی نے دھمکی دی ہے کہ وہ ترک سیاستدانوں کی اپنے ہاں ترک نژاد باشندوں کے عوامی اجتماعات میں شرکت پر پابندی بھی لگا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیاکے مطابق وفاقی جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے کہا ہے کہ جرمنی نے یہ واضح کرنے میں کبھی بھی ہچکچکاہٹ سے کام نہیں لیا کہ اگر انقرہ حکومت نے جرمنی میں جرمن قوانین کا احترام نہ کیا تو برلن حکومت ملک میں ترک سیاسی رہنماں کی عوامی اجتماعات میں شرکت پر پابندی بھی لگا سکتی ہے۔

انقرہ حکومت کے وزرا آئینی ریفرنڈم سے متعلق چند یورپی ملکوں میں جو سیاسی مہم چلانا چاہتے تھے، اس سے انکار پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے تو جرمنی اور ہالینڈ کے سیاسی رہنماں کو نازی اور فاشسٹ بھی قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :