امریکا و یورپ کے درمیان تجارتی جنگ دونوں کے مفاد میں نہیں،یورپین کمیشن

اتوار 19 مارچ 2017 13:30

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) یورپین کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر نے متنبہ کیا ہے کہ امریکا و یورپ کے درمیان تجارتی جنگ دونوں کے مفاد میں نہیں۔

(جاری ہے)

صحافیوں کو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بیان بازی کے دوران مناسب الفاظ کا سہارا لینا چاہیے اور امریکی انتظامیہ کو بھی اس کو نوٹس لینا ہوگا۔دوسری صورت میں تجارتی جنگ کسی بھی فریق کیلئے سود مند نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :