خیبرایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 مارے گئے

اتوار 19 مارچ 2017 13:11

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) سرحد پار سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق خیبرایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم چوکس جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنادیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز کی جانب سے حملے کا فوری اور موثر جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 3 حملہ آور مارے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزافغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے لوئی شلمان میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :