باجوڑ ایجنسی ،ْتحصیل اتمان خیل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا ،ْراہگیر زخمی

اتوار 19 مارچ 2017 13:11

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) تحصیل اتمان خیل کے گائوں نوڈھیری میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل اتمان خیل کے نواحی گائوں نوڈھیری میں نامعلوم ملزمان نے سڑک کنارے نصب بم سے تحریب کاری کی کوشش کی جہاں زور دار دھماکے سے ایک راہگیر زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا جو شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں تاہم دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ بھی کی گئی جس سے مزید خوف و ہراس پھیلاتاہم دھماکے میں زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :