خیبرایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگر د ہلاک

فورسز کی جانب سے حملے کا فوری اور موثر جواب دیا گیا، سیکیورٹی ذرائع

اتوار 19 مارچ 2017 13:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2017ء) سرحد پار سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق خیبرایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم چوکس جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنادیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی جانب سے حملے کا فوری اور موثر جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 3 حملہ آور مارے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزافغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے لوئی شلمان میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔ ادھر شمالی وزیرستان اور دیر لوئیر میں بھی سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :