پاک، افغان سرحد پر ڈرون حملہ، 2 طالبان کمانڈر ہلاک

حملے میں ایک کا ر کو نشا نہ بنا یا گیا جس میں ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر ہارون شوخیل وزیر اور عظمت محسود ہلاک ہوگئے

اتوار 19 مارچ 2017 13:01

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2017ء) پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے صوبے پکتیکا میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 کمانڈر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون کے ذریعے پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے قریب افغان صوبے پکتیکا کے ناڑ کے علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔حملے میں ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر ہارون شوخیل وزیر اور عظمت محسود ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والے دونوں مقامی کمانڈرز تحریک طالبان شمالی وزیرستان کے اختر محمود گروپ سے بھی منسلک رہے تھے۔ہلاک ہونے والے دونوں کمانڈر کی نماز جنازہ پاک-افغان سرحد کے قریب لامان کے علاقے میں ادا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :