مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس آج ہو گا

اجلا س میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع ، پانامہ ایشوز اور ملکی صورت حال سمیت لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر غورکیا جائے گا

اتوار 19 مارچ 2017 13:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس آج پیر کو ہو گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس آج پیر کو دن ایک بجے وزیر اعظم ہائوس میں ہو گا جس میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع ، پانامہ ایشوز اور ملکی صورت حال سمیت لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر غور و خوز کیا جائے گا اس کے علاوہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے پارٹی کے تمام پارلیمانی رہنمائوں کو لازمی شرکت کی ہدایت کر دی ہے واضح رہے کہ اجلاس میں حکومت کے آخریسال کے دوران مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل اور ترقیاتی کاموں پر پیشرفت حوالے سے وزراء سے رپورٹس بھی طلب کی جائیں گی۔

(جاوید)