مظفرآباد‘زلزلہ 2005ء میں تباہ ہونیوالا گرلز ہائی سکول ڈھیریاں سیداں تعمیر نہ ہو سکا

گرلز ہائی سکول ڈھیریاں سیداں کی عدم تعمیر ،عوام علاقہ نے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا

اتوار 19 مارچ 2017 12:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) زلزلہ 2005ء میں تباہ ہونے والا گرلز ہائی سکول ڈھیریاں سیداں تعمیر نہ ہو سکا ،عوام علاقہ نے نئی تعلیمی سیشن کے آغاز پر بچوں کے ہمراہ اولڈ سیکرٹریٹ میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا،کروڑوں مالیت سے عمارت کی تعمیر کا کام شروع ہوا مگر 12سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود شہر کے مرکزی علاقہ میں عمارت کی تکمیل نہ ہو سکی ،عوام علاقہ نے قبل ازیں متعدد بار احتجاج کیے ،متعلقہ ادارے موقع پر آئے ،کام کی رفتار تیز کرنے کی خبریں شائع کروائیں اور پھر لمبی تان کر سو گئے جب کہ ٹھیکے دار بھی موقع سے غائب ہے ،عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ،اب طفل تسلیوں اور ہوائی اعلانات کے بھروسے پر نہیں رہ سکتے ،اب نئے تعلیمی سیشن سے اولڈ سیکرٹریٹ میں بچوں کے ہمراہ دھرنا دیا جائے گا اور ضرورت پڑی تو وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب بھی مارچ کیا جائے گا ،احتجاج کے لیے آئندہ چند روز میں مشاورتی عمل شروع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :