ترکی کی جانب سے مہاجرین ڈیل ختم ہونے سے پریشان نہیں،یورپی یونین

اب بھی ترکی سے یونان پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد خاصی کم ہے،جرمن حکومت

اتوار 19 مارچ 2017 11:32

برلن/برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) جرمن حکومت کے ایک ترجمان نے بتایاہے کہ مہاجرین کے بارے میں جو ڈیل ترکی کے ساتھ ہوئی تھی ترکی اس پر عمل درآمد نہیں کررہا،جرمن ریڈیو کے مطابق ایک بیان میں حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ اب بھی ترکی سے یونان پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد خاصی کم ہے۔

(جاری ہے)

ادھریورپی حکام کا کہناتھا کہ فی الحال وہ اس ڈیل کے ختم ہونے سے متعلق پریشان نہیں ہیں، کیوں کہ اب تک یورپی یونین اس معاہدے کی مد میں ترکی میں مقیم شامی باشندوں کی مدد کے لیے سات سو ستتر ملین یورو خرچ کی چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :