ایران کو چاولوں کی برآمدات کے فروغ سے 500 ملین ٹن ڈالر سے زائد کا قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے، محمود مولوی

اتوار 19 مارچ 2017 10:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) ایران کو چاولوں کی برآمدات کے فروغ سے 500 ملین ٹن ڈالر سے زائد کا قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) کے چئیرمین محمود مولوی نے کہا ہے کہ ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمہ کے بعد چاول کی برآمدات کے حوالے سے بینکنگ کی سہولیات میں آسانی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کیلئے چاول کی بڑی درآمدی منڈی ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی پابندیوں کے آغاز سے قبل پاکستان سالانہ 3 تا 4 لاکھ ٹن چاول ایران کو برآمد کر کے 3 تا 4 سو ملین ڈالر کا زرمبادلہ کماتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ بینکاری کی ناکافی سہولیات اور ای فارم اور لیٹر آف کریڈٹس کے اجراء میں درپیش مسائل کے خاتمہ سے چاول کی قومی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ مسائل کے خاتمہ کیلئے جامع اقدامات کئے جائیں

متعلقہ عنوان :