پوپ فرانسس اپریل میں مصر جائیں گے

اتوار 19 مارچ 2017 10:41

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) مصری حکومت نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس اپریل کے آخری ہفتے کے دوران ان کے ملک کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق صدارتی ترجمان نے بتایا ہے کہ صدر السیسی نے پوپ فرانسس کو دورے کی دعوت دی تھی، جو انہوں نے قبول کر لی۔انہوں نے بتایا کہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا اس دورے کے دوران صدر السیسی کے علاوہ مذہبی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔صدرالسیسی نے 2014ء میں اپنے دورہ ویٹی کن کے دوران پوپ سے ملاقات کی تھی۔

متعلقہ عنوان :