مصر کے صدر اپریل میں امریکا کا دورہ کریں گے

اتوار 19 مارچ 2017 10:31

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) مصر کے صدر عبد الفتح السیسی آئندہ ماہ اپریل کے پہلے ہفتے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کے دورے پر جائیں گے۔

(جاری ہے)

مصر کے سرکاری اخبار الاھرام نے بتایا کہ 2014ء میں صدر منتخب ہونے کے بعد سے سیسی کایہ امریکا کاپہلادورہ ہو گا۔ ٹرمپ نے سیسی کو جنوری میں امریکا آنے کی دعوت دی تھی لیکن دورے کے سلسلے میں تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :