ملک بھر میں آپریشن ردالفساد بھرپور انداز میں جاری ہے‘ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خفیہ معلومات کی بنیاد پر6اور 35کارڈن اور سرچ آپریشن کئے گئے‘35مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا‘ آئی ایس پی آر

اتوار 19 مارچ 2017 00:11

راولپنڈی 18 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد بھرپور انداز میں جاری ہی جبکہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خفیہ معلومات کی بنیاد پر6اور جبکہ 35کارڈن اور سرچ آپریشن کئے گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ان کاروائیوں کے دوران35مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا۔پنجاب رینجرز، پولیس اور انٹیلی اداروں نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن ڈی جی خان، راولپنڈی،اسلام آباد، اور اٹک میں کیے ۔ جہاں سے ایک افعان اور ایک بلوچ مشتبہ شخص سیمت 14مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ وبارود کی کھیپ،غیر ملکی کرنسی اور غیر ملکی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :