فاروق ستار کا لندن والوں سے علیحدگی کا بیان تسلیم کیا جانا چاہئے، خورشید شاہ

گرفتاری کا فیصلہ درست نہیں، حکمرانوں کو عدالتی فیصلہ تسلیم کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے، اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 مارچ 2017 23:05

فاروق ستار کا لندن والوں سے علیحدگی کا بیان تسلیم کیا جانا چاہئے، خورشید ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فاروق ستار کا ایم کیو ایم لندن سے علیحدگی کا بیان تسلیم کیا جانا چاہئے، گرفتاری کا فیصلہ درست نہیں، حکمرانوں کو عدالتی فیصلہ تسلیم کرنے کی عادت ڈالنی چاہئے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے فاروق ستار کی گرفتاری کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار کا لندن والوں سے علیحدگی کا بیان تسلیم کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کر دے تو چیف جسٹس تین دن کے اندر فیصلہ کریں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکمرانوں کو صحیح فیصلہ تسلیم کرنے کی عادت نہیں، فیصلہ حق میں آئے تو ٹھیک اور غلط آئے تو ادارے پر حملہ کر دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :