مردم شماری، خانہ شماری کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہائوس میں قائم شکایتی سیل دو شفٹوں میں کام کر رہا ہے، عوام اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں

ہفتہ 18 مارچ 2017 23:03

مردم شماری، خانہ شماری کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہائوس میں قائم شکایتی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر مردم شماری/ خانہ شماری کے حوالے سے شکایتی سیل وزیراعلیٰ ہائوس کراچی میں قائم کیا گیا ہے جو دو شفٹوں میں کام کر رہا ہے، صبح 8 سے دوپہر 3 بجے اور دوپہر 3 سے رات 10 بجے تک، جہاں پر صوبے کی عوام کو مردم شماری/ خانہ شماری کے حوالے سے کوئی بھی شکایت ہو تو وہ اپنی شکایات ان نمبرز پر 021-99202180،021-99207350،021-99202007 پر درج کرا سکتے ہیں تاکہ ان کے تدارک کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شکایتی سیل کو موصول ہونے والی شکایات والے شہروں میں حیدرآباد سے 14، گھوٹکی سے 4 اور باقی شکایات کراچی سے موصول ہوئی ہیں، ان شکایات میں 10 فیصد شکایات پینسل سے لکھنے اور 90 فیصد مردم شماری/ خانہ شماری کے عملہ کا گھروں پر نہ پہنچنے کی ہیں۔ یہ شکایات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر چیف سیکریٹری رضوان میمن کے ذریعے متعلقہ حکام کو پہنچائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :