چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا مقصد عوام کی فلاح وبہبود ہے ،اہلیہ چینی سفیر

اس منصوبے سے پورے جنوبی ایشیا کے خطے کے عوام کو فائدہ ہوگا،چینی سفیر سن وی ڈونگ اور انکی ٹیم سی پیک منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں،پاکستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو بھی سی پیک سے فاہدہ ہوگا،ہم بلوچستان کے عوام کو بااختیار بنانے کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں میں مدد کرتے رہیں گے،چین ہر سال باصلاحیت پاکستانی طلبا کو وظائف کی پیشکش کررہا ہے،ہم اس پروگرام کو تمام صوبوں کے طالب علموں کیلئے بڑھا رہے ہیں ڈیانابائو کا سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی بلوچستان کی طالبات سے خطاب

ہفتہ 18 مارچ 2017 23:00

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا مقصد عوام کی فلاح وبہبود ہے ،اہلیہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) پاکستان میں چین کے سفیر کی اہلیہ ڈیانابائو نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا مقصد عوام کی فلاح وبہبود ہے اس منصوبے سے پورے جنوبی ایشیا کے خطے کے عوام کو فائدہ ہوگا،چینی سفیر سن وی ڈونگ اور انکی ٹیم سی پیک منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں،پاکستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو بھی سی پیک سے فاہدہ ہوگا،ہم بلوچستان کے عوام کو بااختیار بنانے کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں میں مدد کرتے رہیں گے،چین ہر سال باصلاحیت پاکستانی طلبا کو وظائف کی پیشکش کررہا ہے،ہم اس پروگرام کو تمام صوبوں کے طالب علموں کیلئے بڑھا رہے ہیں۔

ہفتہ کو یہاں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی بلوچستان کی 21رکنی طالبات کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ چینی صدر شی جن پنگ کا وژن ملک میں غربت کے چنگل میں پھنسے 70لاکھ افراد کو نکالنا ہے ۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے جنوبی ایشیا کے خطے کے عوام کو فائدہ ہوگا۔سی پیک کا مقصد لوگوں کی فلاح وبہبود ہے ۔چین ہر سال باصلاحیت پاکستانی طلبا کو وظائف کی پیشکش کررہا ہے ۔

ڈیانا بائو نے کہاکہ طلباء کے تبادلے کا پروگرام ہمارے تعلیمی تعاون میں ا ہم ہے اور ہم اس پروگرام کو تمام صوبوں کے طالب علموں کیلئے بڑھا رہے ہیں۔آپ بلوچستان کی بہادر بیٹیاں ہیں میں چینی سفارتخانے میں آپ کی میزبانی کرکے فخر محسوس کرتی ہوں ۔ہم بلوچستان کے عوام تک پہنچ رہے ہیں اور ہم یہاں کے عوام کو بااختیار بنانے کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں میں مدد کرتے رہیں گے ۔

انھوںنے کہاکہ پاکستان کی خواتین کی خدمت میرا جذبہ تھا اور میں ان کے مسائل کو سمجھنے کیلئے براہ راست شہری اور دیہی علاقوں میں پہنچنے کیلئے ہرممکن کوششیں کرر ہی ہوں۔ڈیانا بائو نے کہاکہ چینی سفیر سن وی ڈونگ اور انکی ٹیم سی پیک منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔ پاکستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو بھی سی پیک سے فاہدہ ہوگا۔ بلوچستان اور چین کے صوبہ سنکیانگ کی یونیورسٹیوں میں ایک اچھی مشابہت ہے ، دونوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنے کے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔