امریکا میں رہائش پذیر پاکستانی جوڑے کی جانب سے عیسائی یونیورسٹی کو 15 ملین ڈالر کی امداد

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 مارچ 2017 21:41

امریکا میں رہائش پذیر پاکستانی جوڑے کی جانب سے عیسائی یونیورسٹی کو ..
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2017ء) امریکا میں رہائش پذیر پاکستانی جوڑے کی جانب سے عیسائی یونیورسٹی کو 15 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد جوڑے کی جانب سے ایک عیسائی یونیورسٹی کو کثیر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

رفعت اور زورین نامی ڈاکٹرز کئی دہائیوں پہلے امریکا منتقل ہوئے تھے جہاں انہوں نے اپنے شعبے میں خاصہ نام کمایا۔ اپنے شعبے سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر جوڑے کی جانب سے نورٹر ڈیم نامی یونیورسٹی کیلئے 15ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہیں امید ہے کہ اس امداد کو مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے سلسلے میں استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :