اٹک:چوردروازے سے اقتدار حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو ناکامی ہوگی، شیخ آفتاب احمد

2018تک این اے 57کے ہر گاؤں کو سوئی گیس فراہم کردی جائے گی،وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کے دیرینہ مسائل حل کررہی ہے، وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:56

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے وزیر اعظم نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے انقلابی فیصلے کیے مرزاگائوںکی گلیاں پختہ کردی جائیں گی،وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کے دیرینہ مسائل حل کررہی ہے مرزاگائوں کی تمام گلیاں اورنالیوں کو پختہ کردیا جائے گاوزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے ،وزیر اعظم نواز شریف کو مخلوق خدا کی خدمت کے لیے وزیر اعظم منتخب کیا ،دھرنوں ،ریلیوں سے ملک ترقی نہیں کرتا ہے چوردروازے سے اقتدار حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو ناکامی ہوگی ، 2018تک N-A 57کے ہر گاؤں کو سوئی گیس فراہم کردی جائے گی گائوں کے لیے پچاس کروڑ تک کے ترقیاتی کام ہوچکے ہیں ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے مرزاگائوںمیں 12کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا مرزا روڈ سے کھنڈہ کھوہ تک نالہ کے افتتاح کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ،سابق امیدوار یونین کونسل مرزا میاں محمد جمیل ، خضر حیات ،آصف نواز ، ملک شیر خان ،مولانا حفیظ الرحمن ،محمد یوسف نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ شاہد محموشہدی ،شیخ محمد اجمل ،شیخ غلام صمدانی ،میاں محمد ارشاد ،محمد سعید ،میاں شکیل ،ثاقب مصطفی ،محمد ذوالفقار و دیگر بھی موجود تھے ،وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ موجود ہ حکومت عوام کے مسائل حل کررہی ہے دیہاتوں کو شہروں کی طرح لے جارہے ہیں ، ملک اور عوام کے دشمن نواز شریف کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیںنواز شریف کی قیادت میں ترقی کا قافلہ جاری رہے گا ہم ملک کو عظیم تر بنا رہے ہیں وزیر اعظم جب بھی اقتدار میں آئے انہوں نے انقلابی فیصلے کیے موٹروے ،میٹروبس ، گودار بند رگاہ جیسے منصوبوں کی تعمیرمکمل کی ملک میں سرمایہ کاری بڑھی ہے ،پرویز مشرف کی قیادت میں ق لیگ کی حکومت میں عوام کے مسائل حل نہیں کیے اپنے دور میں ایک میگا پراجیکٹ بھی نہیں لگایا ،شیخ آفتاب نے کہا عوام کے درینہ مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے وفاقی حکومت وصوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم جن میں سوئی گیس ،بجلی ،صاف پانی فراہم کرنے کے لئے اربوں روپے خرچ کررہے ہیں 2018تک N-A 57کے ہر گاؤں کو سوئی گیس فراہم کردی جائے گی ،سابقہ دور میں کمانڈ نٹ آرٹلری سنٹر سے 25فٹ اراضی لے کر مرزا روڈ کو دو رویہ کیا اب جسیاں سے بوڑا گائوں کے روڈ کا جلد افتتاح کروں گا ،پاکستانی قوم غیرت مند قوم ہے کوئی طاقت ہمیں کمزور نہیں کر سکتی پاکستان ترقی یافتہ مما لک میں شامل ہو رہا ہے اسلام ،پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے 1998میں وزیر اعظم نواز شریف نے دنیا کے دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکہ کر کے ملک کو اسلامی دنیا کو دنیا کا ایٹمی ملک بنایا اب پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کر رہے ہیں گوادر بندرگاہ اور سی پیک پاکستان کی تقدیر بدل دے گا پاکستان کو اربوں ڈالے آمدن آئی گی بے روز گاری کا خاتمہ ہو گا عوام کی طاقت سے ملک کو عظیم بنائیں گے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں جو قافلہ شروع ہے وہ ہمیشہ جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :