میاں نواز شریف نے اقتدار میں آکر پاکستان کی سلامتی ،ملکی وقا ر کیلئے ترقی پسند اور مذہبی رواداری کی سیاست کو فروغ دیا ہے ، جنید انوار چوہدری

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:56

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و استحقاق کمیٹی کے چیئرمین جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اقتدار میں آکر پاکستان کی سلامتی ،ملکی وقا ر کیلئے ترقی پسند اور مذہبی رواداری کی سیاست کو فروغ دیا ہے وہ واحد لیڈرہیں جو پاکستا ن کو حقیقی ترقی اور خوشحالی کی منزل پر پہنچانااور ملک کو نظریاتی و فکری طور پر مضبوط کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک کواقتصادی، معاشی اور توانائی کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے بیرونی دنیا سے اچھے مراسم اور ساز گار تعلقات استوار کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے جو ملک کی بہتری اور مفاد میں ایک مثبت اور تعمیری پالیسی ہے ،انہوں نے وطن عزیز سے دہشت گردی اور بد امنی کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لے گی، انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کر گئی ہے، چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کی دوستی اور تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے چک نمبر316,311میں اپنے حلقہ کے لوگوں سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ملک کے مختلف شعبوںکی ترقی میں چین کے تعاون ، غیر مشروط حمایت اور عظیم دوست کی عظیم سرمایہ کاری کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ہمیں پاک چین دوستی پر فخر ہے ،پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر میں مثال بن چکی ہے، انہوں نے کہا کہ وفاق میں میاں محمد نواز شریف کیطرح پنجاب کو بھی شہباز شریف کی صورت میں مضبوط قیادت میسر ہے وہ صوبے کے عوام کی زبردست انداز میں خدمت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :