Live Updates

لاہور:امن وامان کی خراب صورت حال نے گڈ گورئنس کا جنازہ نکال دیاہے،اعجازاحمد چوہدری

چور ی ، ڈکیٹی اور قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پنجاب پولیس کی ناقص کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کا بیان

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:54

لاہور:امن وامان کی خراب صورت حال نے گڈ گورئنس کا جنازہ نکال دیاہے،اعجازاحمد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں جنگل کا قانون ہے ، لاہور سمیت صوبے بھر میںڈاکو راج قائم ہے ، عوام عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں ، چوری ، ڈکیٹی ، قتل غارت ، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر واداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ، پنجاب پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ ڈاکو دنددناتے پھر رہے ہیں انہیں کوئی پکڑنے والا نہیں،چور ی ، ڈکیٹی اور قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پنجاب پولیس کی ناقص کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے جان وما ل کا تحفظ کر نے میں بُری ناکا م ہو چکی ہے ،پنجا ب پولیس شریف خاندان کی ذاتی ملازم بنی ہوئی ہے اور عوام کو چوروں ،ڈاکوئوں اور دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ،حکمرا ن ٹولہ اقتدار کے مزے لینے اور لوٹ مار میں مصروف ہے انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں، شہباز شریف ، انتظامہ اور پولیس کی نااہلی اور ناکامی کھل کر سامنے آگئی ہے،امن وامان کی خراب صورت حال نے گڈ گورئنس کا جنازہ نکال دیا۔ انہوںنے مزید کہاکہ حکمرانوں کی تمام تر توجہ صرف اور صر ف کمیشن وصول کر نے پر لگی ہوئی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات