فیصل آباد: پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2017-18کاشیڈول جاری

ایگز یکٹو باڈی نے 61نئے ممبران کے ساتھ 386کونسل ممبران کی فہرست جاری کردی پولنگ31مارچ بروزجمعتہ المبارک صبح8بجے سے لیکر شام چار بجے تک پریس کلب میں ہو گی

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) الیکشن کمیٹی نے فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2017-18کاشیڈول جاری کردیا گیا ،پولنگ31مارچ بروزجمعتہ المبارک صبح8بجے سے لیکر شام چار بجے تک پریس کلب میں ہو گی جبکہ ایگز یکٹو باڈی نے 61نئے ممبران کے ساتھ 386کونسل ممبران کی فہرست جاری کی ہے جوکہ انتخابات میں نئے صدر،سیکرٹری سمیت دیگر ایگز یکٹو باڈی کے ممبران کا ووٹ کاسٹ کرکے انتخاب کریںگے آن لائن کے مطابق فیصل آباد پریس کلب کے الیکشن حصہ لینے والے امیدواران کا غذات نامزدگی 19مارچ سے 21مارچ صبح دس بجے سے شام چار بجے تک پریس کلب میں کمیٹی سے حاصل کر کے جمع کرا سکیں گے۔

الیکشن میں حصہ لینے والے عہدیداران کیلئے فیس1500 روپے ہوگی جبکہ ایگز یکٹو باڈی کے امیدواران کیلئے فیس1000روپے ہو گی جو کہ نا قابل واپسی ہو گی۔

(جاری ہے)

21مارچ شام سات بجے کا غذات جمع کروانے والے امیدواران کی فہرست پریس کلب میں آویزاں کر دی جائیگی۔ جس پر اعتراضات 24مارچ شام4چار بجے تک وصول کئے جائیں گے اعتراضا ت پر سماعت کے بعد الیکشن کمیٹی 25مارچ کو شام چار بجے تک امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گی 27 مارچ شام چھ بجے تک امیدوار کا غذات واپس لے سکیں گے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کو اپنی سالانہ فیس ادائیگی کی رسید الیکشن کمیٹی کو فراہم کرنی ہو گی جبکہ ووٹر کو بھی اپنا ووٹ ڈالنے سے قبل کلب کی سالانہ فیس بھی جمع کروانی ضروری ہو گی ا ۔

معزز کونسل و ایسوسی ایٹ ممبران فیصل آبادپریس کلب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گورننگ باڈی کے فیصلہ کے مطابق تمام ممبران (کونسل اور ایسوسی ایٹ )24-3-2017تک اپنی سالانہ فیس پریس کلب نئے ممبران مبلغ400روپے اور پرانے ممبران مبلغ300روپے فی کس کے حساب سے آفس سپرنٹنڈنٹ محمد عقیل احمد رابطہ نمبر (0313-8700559 ) کے پا س بوقت 1بجے سے لے کر 3بجے تک پر یس کلب میں جمع کرواکر رسید حاصل کریں ۔ فیس نہ جمع کروانے والے ممبران اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیںگے ۔

متعلقہ عنوان :