لاہور: مصالحتی عدالت نے طلاق کے جھگڑے پر میاں بیوی میں مصالحت کروادی

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) صوبائی درالحکومت لاہور میں واقع مصالحتی عدالت ون کے جج عمران نذیر نے طلاق کے جھگڑے پر میاں بیوی میں مصالحت کروادی۔ جس کے بعد اپنا فیصلہ فیملی کورٹ کے جج سائرہ رشید کو بھیج دیا ہے۔ مصالحتی عدالت ون نے یہ فیصلہ 2 روز میں کیا۔

(جاری ہے)

فیصلے میں عابد اور اسکی اہلیہ حفضہ کے درمیان تلخی پر اتفاق رائے قائم دیا۔ تاہم حفضہ نے زیورات اور کپڑے اپنے شوہر عابد کے حق میں چھوڑ دئیے۔ فیصلے میں یہ بھی طے پایا کہ عابد اپنی اہلیہ حفضہ کو ایام عدت میں 15 ہزار ادا کرے گا۔ فیصلے میں دونوں فریقین کو 20 مارچ کو فیملی کورٹ میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :