یوم پاکستان پلان،2500سے زائد پولیس افسران وجوان ڈیوٹیاں دینگے

وفاقی دارلحکومت چارحصوں میں تقسیم ،ہرسیکٹرکی سیکورٹی کی زمہ داری ایس پی کے حوالے ڈرون کیمر وں ، پتنگ با زی ،کبوتر بازی اور ہو ائی فا ئر نگ پر عائد پا بند ی پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے،ایس ایس پی اپریشنز ساجد کیانی

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:43

یوم پاکستان پلان،2500سے زائد پولیس افسران وجوان ڈیوٹیاں دینگے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) وفاقی پولیس نے مار چ یوم پاکستان کے حو الے سے سیکور ٹی پلان تر تیب دے دیا،2500سے زائد پولیس افسران و جو ان ڈیو ٹیاں سر انجا م دیں گے،اسلام آباد کو چار حصوں میں تقسیم کرکے ہر سیکٹرکی سیکیورٹی کی ذمہ داری ایس پی کے حوالے کردی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے 23مار چ یوم پاکستان کے حو الے سے سیکور ٹی پلان تر تیب دے دیا جس کے مطا بق 2500سے زائد پولیس افسران و جو ان ڈیو ٹیاں سر انجا م دیں گے، ایس ایس پی آپریشنز نے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی پلان پر ہر حال میں عمل در آمد کروایا جائے ڈرون کیمر وں ، پتنگ با زی ،کبوتر بازی اور ہو ائی فا ئر نگ پر عائد پا بند ی پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

قانون ہاتھ میں لینے والو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے ، شہر بھر میں سیکور ٹی کو الر ٹ رکھا جا ئے۔گزشتہ روز سیف سٹی سینٹر پر پولیس افسران و جو انو ں کو یوم پاکستان کے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دینے کے لئے اجلاس ہوا جس کی صدارت ایس ایس پی سا جد کیا نی نے کی اس مو قع پر ایس پی سٹی زبیر احمد شیخ ، ایس پی رورل ڈاکٹر سید مصطفی تنو یر ، ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز کے علاوہ دیگر پولیس افسران اور تما م تھا نوں کے محرر سٹا ف نے شرکت کی ، ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ 23مار چ کے موقع پر پریڈ گراونڈ اور اس کی طرف جانے والے تمام راستوں پر سیکیور ٹی کو انتہائی سخت کیا جائے گا ، ضلع کو چار سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے ، ہر سیکٹر کی نگر انی ایس پی رینک کے افسر کر یں گے ، اسی طر ح سب سیکٹر ز کی نگر انی پر ڈی ایس پی رینک کے افسران کو ما مو ر کیا گیا ہے،تما م مو با ئل ، ایگلز ، فالکن ، چارلی ، اور آر آر ایف دوران پٹر ولنگ مشکو ک گا ڑ یو ں اور مشتبہ افراد کی تلاشی لینگے ، مختلف مقاما ت پر جو ائنٹ پکٹس بھی قائم کی گئیں ہیں ، اس سلسلے میں روف ٹا پ پر بھی ڈیو ٹی لگا ئی گئی ہے، ڈرون کیمر وں ، پتنگ بازی ، ہو ائی فا ئرنگ پر پا بند ی عا ئد ہے خلاف ورزی کر نے والو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے گا ،کسی بھی صورت سے نمٹنے کے لیے اضا فی نفری کو ریزرو کے طو ر پر رکھا گیا ہے ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس نیECO کا نفرنس ، پا رلیمنٹیر ین کا نفرنس کے مو قع بہتر ین سیکور ٹی ڈیو ٹی کے فرائض سر انجا م دیئے ہیں اور 23ما ر چ جوکہ یوم پاکستان ہے اس مو قع پر بھی سیکور ٹی کے انتہا ئی سخت اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں اس میں کسی قسم کی سستی یا لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ، انہو ں نے کہا کہ بہتر ین فرائض کی ادائیگی سے ملک کے وقار میں مزید اضا فہ ہو گا اور ملک و قوم کا نا م روشن ہو گا ، انہو ں نے کہا کہ فوجی پریڈ کی ریہرسل کے موقع پرانتہا ئی سخت سیکور ٹی کی جائے گی ، انہو ں نے پولیس افسران کو کہا کہ ضلع بھر میں سیکو ر ٹی کو فول پر وف بنا یا جا ئے۔

انہو ں تما م پولیس افسران کو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ وہ ڈیو ٹی پر ما مو ر عملہ کی خو د چیکنگ کر یں اورا نہیں مو جو د ہ حالات کے مطا بق الر ٹ رکھیں ،تما م افسران و جو انوں کو بر یف کر یں کہ وہ داخلی وخا رجی راستو ں اور نا کہ بندی پو ائنٹ پر چیکنگ کو مو ثر بنائیں ، انہو ں نے کہا کہ دار الحکومت کے تمام انٹر ی پو ائنٹس پر سخت چیکنگ کے عمل کو جا ری رکھا جا ئے ۔