لکی مروت:ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس میں عملے کی کمی پوری کی جائے،آل ریٹائرڈ گورنمنٹ ایمپلائیز یونین

اہلکاروںکے تبادلوں کے بعد ان کی جگہ متبادل فراہم نہیں کئے گئے جس سے مشکلات کھڑی ہورہی ہیں،یونین کا ارباب اختیار سے مطالبہ

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:43

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء)آل ریٹائرڈ گورنمنٹ ایمپلائیز یونین لکی مروت نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس لکی مروت میں عملے کی کمی پوری کی جائے تاکہ حاضر سروس اور پنشن یافتہ ملازمین کو درپیش مسائل میں کمی آئے یہ مطالبہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین صفت اللہ خان مروت نے کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صفت اللہ خان نے کہا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس لکی سے کئی اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا لیکن ان کی جگہ متبادل فراہم نہیں کئے گئے جس سے مشکلات کھڑی ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ عملے کی کمی سے موجود اہلکاروں پر کام کا بوجھ بڑھا ہے اس کے علاوہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو بھی مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس میں عملے کی کمی پوری کی جائے دریں اثناء آل ریٹائرڈ گورنمنٹ ایمپلائیز یونین کے ایک وفد نے چیئرمین صفت اللہ خان مروت کی سربراہی میں ڈی ای او عبدالسلام مروت سے ملاقات کی اور ملازمین کے پنشن کیسز جلد نمٹانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔