بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر اشتعال انگیزی

فائرنگ سے 60سالہ بزرگ خاتون شہید ، پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی ، دشمن کی گنیں خاموش

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کوٹ کٹیرا سیکٹر کی شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ، فائرنگ سے ساٹھ سالہ بزرگ خاتون شہید ہوگئی۔ پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی کرکے بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کوٹ کٹیرا سیکٹر کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے مارنا شروع کردیے۔ پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی توپوں کو خاموش کروا دیا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی فائرنگ سے گائوں تھنڈی کسی سے تعلق رکھنے والی ساٹھ سالہ بزرگ خاتون شہید ہوگئی۔ (عابد شاہ)