مسلم لیگ (ن) الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرکے عدالت پر دباؤ ڈال رہی ہے، خورشید شاہ

الیکشن کمیشن کا فیصلہ آخری ہونا چاہئے، فاروق ستار پارلیمانی لیڈر ہیں ان کی گرفتاری کو اچھا نہیں سمجھتا، سکھر کو میڈیکل حب بنانا چاہتے ہیں، اپوزیشن لیڈر

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرکے عدالت پر دباؤ ڈال رہی ہے ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آخری ہونا چاہئے، فاروق ستار پارلیمانی لیڈر ہیں ان کی گرفتاری کو اچھا نہیں سمجھتا، سکھر کو میڈیکل حب بنانا چاہتے ہیں، آئندہ پندرہ دنوں میں سکھر میں کینسر ہسپتال کا افتتاح کریں گے، ہفتے کے روز سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ فاروق ستار پارلیمانی لیڈر ہیں، انہوں نے لندن والوں سے علیحدگی اختیار کی ہوئی ہے، فاروق ستار کی گرفتاری کو اچھا نہیں سمجھتا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے حق میں کوئی فیصلہ آئے تو خیر مقدم کرتی ہے، (ن) لیگ الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرکے عدالت پر دباؤ ڈال رہی ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آخری ہونا چاہئے، پاکستان مین روایت ہے کہ حق میں فیصلہ نہ آئے تو حملے کئے جاتے ہیں، ہمیں اداروں اور عدالتوں کا احترام کرنا ہوگا، خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت قرضوں پر چل رہی ہے ہمارے بعد7ہزار ارب روپے کے قرضوں کا اضافہ ہوا، پنجاب میں6اور سندھ میں18گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ ہجرت کا تناسب سندھ میں ہے، آج پاکستان دنیا میں تنہا ہو چکا ہے اور دیگر ملکوں کے لوگ مودی کا استقبال کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سکھر کو میڈیکل حب بنائے گے، آئندہ15روز کے دوران سکھر میں کینسر ہسپتال کا افتتاح کریں گے، سندھ حکومت کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے 20کروڑ روپے دے گی کینسر کے 150مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ سکھر مین اسپورٹس کمپلیکس ملک کا سب سے بڑا اسپورٹس کمپلیکس ہو گا جو دسمبر 2018تک مکمل ہو جائے گا، 27مارچ کو آل پاکستان بے نظیر ہاکی ٹورنامنٹ کرایا جائے گا صالح بٹ میں سکول اور ہاسٹل تعمیر کیا جارہا ہے۔

وقار)