سوات ، مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

شدت3.5، زیر زمین گہرائی 17کلو میٹر ریکارڈ کی گی، کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:41

سوات ، مالاکنڈ  میں زلزلے کے جھٹکے
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) سوات اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3عشاریہ 5جبکہ زیر زمین گہرائی 17کلو میٹر ریکارڈ کی گی، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سوات اور مالاکنڈ دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و حراس پیدا ہوا اور اسغفار کا ورد شروع کر دیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت3.5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کالاباغ کے 25کلو میٹر شمال مشرق میں تھا جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 17کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی�

(جاری ہے)

� وقار)

متعلقہ عنوان :