پنجاب کے متعدد شہروں میں رینجرز ، پولیس ، انٹیلی جنس اداروں کا مشترکہ آپریشن

گیارہ افغان باشندوں سمیت46 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، آئی ایس پی آر

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) پنجاب کے متعدد شہروں میں پنجاب رینجرز ، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے گیارہ افغان باشندوں سمیت46 افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ترجمان آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے متعدد شہروں لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، شکر گڑھ، جھنڈ ، اٹک، شیخوپورہ، ڈی جی خان میں پنجاب رینجرز ، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیے سرچ آپریشن کے دوران گیارہ افغانیوں سمیت چھیالیس مشتبہ ا فراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔ (عابد شاہ)