ٹھٹھہ:2مختلف حادثات میں مردوخواتین ، بچوں سمیت 20افراد زخمی

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:37

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) ٹھٹھہ میں دومختلف حادثات میں مردوخواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، تفصیلات کے مطابق گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹ گئی10 افراد زخمی زخمیوں میں مرد خواتین اور بچے شامل جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ٹھٹھہ سے کراچی جانے والی مسافر بس الحفیظ الصبح گھارو کے نزدیک ٹھٹھہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتاری اور گاڑی سے اورٹیک کے دوران ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری حادثے کے نتیجے میںخواتین ،مرد وبچوں سمیت10 افراد زخمی ہوئے زخمیوں میںمحمد موسیٰ ،جمشید جوکھیو،سرمد،نواز، اشرف اور دیگر زخمی ہوئے زخمیوں کو گھارو اسپتال منتقل کیا گیا دریں اثنا ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹری کے مقام پر غلام اللہ مکلی روڈ پر ٹرالر اور سوزوکی پک اپ میں تصادم ہوگیا حادثے میں بچوں ،خواتین اورمرد سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا زخمیوں کو سول ہسپتال ٹھٹھہ میں طبی امداد فراہم کی گئی ۔

#

متعلقہ عنوان :