ٹھٹھہ: ترک حکومت کی جانب سے 3ارب امداد 5سال بعد بھی سیلاب متاثرین کو نہ مل سکی

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:35

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) ترکی حکومت سے مکلی میں تین ارب کی لاگت سے سیلاب متاثرین کیلئے تعمیرشدہ گھر پانچ سال گزارنے کے باوجود تاحال سیلاب متاثرین کو نہ مل سکے ترکی حکومت کی جانب سے ٹھٹھہ سجاول میں سال 2010 ء کے تباہ کن سیلاب میں متاثرہ سیلاب متاثرین کیلئے مکلی میں 2220گھر وں میں مشتمل ایک جدید ترکش ہاوسنگ کالونی 3 ارب کی لاگت سے تعمیر کرائی گئی اس کالونی میں3 مساجد ،اسکول ،پلے گروانڈ ،شاپنگ سینٹر ،صحت مرکز،کشادہ روڈ ،ڈرینج سٹم اور دیگر مکمل سہولیات فراہم گئی ہے جس کا کام سال 2013ء میں مکمل کرکے سندھ حکومت اور پی ڈی ایم اے کے حوالے کیا گیا تاہم 5 سال گزارنے کے باوجود تاحال تعمیر شدہ مکانات سیلا ب متاثرین کو نہ مل سکے ہیں اور کالونی میں چار دایوری اور سیکورٹی کا نظام بہتر نہ ہونے سے گھر میں لگے پنکھے ،ڈش انیٹنا ،بجلی کی تاریں ،دروازے اور دیگر سامان چوری ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور تعمیر شدہ گھر تباہ ہورہی ہیں دو کمروں میں مشتمل گھر وں میںصحن دو کمرے ،کچن ،ڈرینج ،باتھ روم اور بجلی ،گیس ،ٹیلی فون اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہے تاہم سندھ حکومت کی نااہلی سے سیلاب متاثرہ گذشتہ 5 سالوں سے گھروں سے محروم ہیں اور بے یارو مددگار بنے ہوئے ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :