بہاول نگر: مایہ ناز خاتون اتھیلیٹ 5سالہ بیٹے سمیت ٹر یفک حادثہ میں جاں بحق ،خاوند شدید زخمی

ْحادثہ بہاول نگرچشتیاں روڈپر ان کی تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالر سے ٹکرانے کی وجہ سے ہوا

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:35

بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) قومی ریکارڈہولڈر خاتون اتھیلیٹ نادیہ نذیر 5سالہ بیٹے سمیت ٹر یفک حادثہ میں جاں بحق ،خاوند شدید زخمی شادی کی خوشیوں بھراگھر ماتم کدہ بن گیا تفصیلات کے مطابق بہاول نگرچشتیاں روڈپر امین کوٹ کے قریب رات گئے کار اور ٹریکٹر ٹرالر کے تصادم میں پاکستان واپڈا سے تعلق رکھنے والی قومی ریکارڈ ہولڈر خاتون ایتھلیٹ نادیہ نذیر اور انکا اکلوتا 5سالہ بیٹا حذیفہ جاں بحق ہو گئے جبکہ نادیہ نذیر کے خاوند حافظ مدثران کی دو بہنیں زخمی ہوئے ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے تشویش ناک حالت کے سبب خاتون کھلاڑی کے خاوندڈاکٹر ز نے لاہور ریفر کردیا جاں بحق ہونے والی نادیہ نذیراپنے دیور کی دلہن لیکر حاصل پور سے بارات کے ساتھ واپس بہاول نگر آرہی تھی حادثہ سے شادی کی خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا شہربھر میں افسوس کی لہر دوڑ گئی شہریوں کی بڑی تعداد ہسپتال جمع ہوگئی قومی کھلاڑی اور ان کے بیٹے کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور انتہائی رقت آمیز مناظر نظر آئے ہر آنکھ اشک بار دکھائی دی خاندان کے افراد دھاڑ یں مار کر روتے نظر آئے پاکستان واپڈا کی جانب سے کھیلنے والی قومی کھلاڑی نادیہ نذیر نے انٹر نیشنل مقابلوں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پانچ براوئنزمیڈل حاصل کئے وہ400میٹر ریس میں ریکارڈ ہولڈر تھیں چار مرتبہ قومی چمپیئن رہیں بے نظیر ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات حاصل کئے پاکستا کی تیز ترین رنر خاتون کھلاڑی اور فٹبال کی بہترین کھلاڑی کا منفرد اعزاز بھی حاصل کیا

متعلقہ عنوان :