Live Updates

سپریم کورٹ میں پاناماکیس کافیصلہ کسی بھی وقت آجائے گا،عمران خان

پاناماانکشافات کے بعدشریف فیملی نے پہلی بارفلیٹس کااعتراف کیا،پی ایس ایل کلب میچ سے زیادہ نہیں تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 مارچ 2017 21:05

سپریم کورٹ میں پاناماکیس کافیصلہ کسی بھی وقت آجائے گا،عمران خان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2017ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پاناماکیس کافیصلہ کسی بھی وقت آجائے گا،پاناماانکشافات کے بعدشریف فیملی نے پہلی بارفلیٹس کااعتراف کیا،پی ایس ایل کلب میچ سے زیادہ نہیں تھا۔ انہوں نے آج نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں کرپشن نہ ہوتی توملک ٹھیک چل رہاتھا۔

1985ء کے بعدکرپشن میں تیزی سے اضافہ ہوا۔کرپٹ لوگ پاکستان میں پیسہ بنانے کیلئے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاناماانکشافات کے بعدشریف فیملی نے پہلی بارفلیٹس کااعتراف کیا۔شریف فیملی نے پاناماکیس میں سارے ثبوت قطری خط پیش کیا۔قطری خط کوپاکستانی عوام تسلیم نہیں کرتے۔تاہم پاناماکیس کافیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹاوالوں کیساتھ بہت ظلم ہواان کے پاس کوئی فورم نہیں ہے۔فاٹاکوبہت پہلے خیبرپختونخواہ میں ضم ہوجاناچاہیے تھا۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے بعدبھی پی ٹی آئی باہرنکلی۔ہماری بڑی احتجاجی مظاہرے کرنے میں بڑی پریکٹس ہے حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات