ریسکیو1122کے جوانوں کی فٹنس کی جانچ پڑتال کے لئے ماہانہ ٹیسٹ کا انعقاد

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:25

جھنگ ۔18 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) ریسکیو1122کے جوانوں کی فٹنس کی جانچ پڑتال کے لئے ماہانہ ٹیسٹ لیا گیا۔ جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر علی حسنین نے کی،ا ہلکاروںکی جسمانی صحت کے دوڑ کا مقابلہ منعقد کروایا گیا جبکہ امتحانی مشقوں کے حوالہ سے تحریری ٹیسٹ بھی لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر نے کہا۔ٹیسٹ سے نہ صرف جسمانی صحت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے بلکہ اس سے جوانوں کے دل دماغ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔